25 اکتوبر 2025 - 18:39
اسلام آباد میں ایران اور پاکستان کے وزرا کی ملاقات: دونوں ملکوں کے درمیان براہ راست شپنگ لائن کی تجویز

ایران کی ٹرانسپورٹ اور شہری ترقی کی وزیر فرزانہ صادق نے پاکستان کے وزیر برائے بحری امور محمد جنید انوار چوہدری سے ملاقات کی ہے جس میں دونوں ملکوں کے درمیان براہ راست شپنگ لائن کی تجویز پیش کی گئی۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، فرزانہ صادق، جو ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ پاکستان کے دورے پر ہیں، ہفتے کے روز پاکستان کے وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انوار چوہدری سے ملاقات کی جس میں بندرگاہوں کی تنصیبات اور نقل و حمل میں ترقی کے طریقہ کار کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر ایران اور پاکستان کے مابین براہ راست شپنگ لائن کی تجویز پیش کی گئی جس کا دونوں وزیروں نے خیرمقدم کیا اور اسے باہمی تجارت، سیاحت اور علاقائی تعلقات کے لئےانتہائی مفید قرار دیا۔

پاکستان کے بحری امور کے وزیر محمد جنید انوار چوہدری نے کہا کہ ان تمام ایرانی سرمایہ کاروں اور کمپنیوں کا خیرمقدم کریں گے جو اس شعبے میں قدم رکھنے کے خواہش مند ہوں۔ انہوں نے کہا کہ یہ شپنگ لائن نہ صرف باہمی تجارت میں قابل ذکر اضافے کا باعث بنے گی بلکہ اس کے ذریعے ایران اور عراق جانے والے مسافروں اور زائروں کے لئےبھی مناسب خرچ پر نقل و حمل کو یقینی بنایا جاسکے گا۔

اس ملاقات میں ایرانی وزیر فرزانہ صادق نے ایران اور پاکستان کی بندرگاہوں کو علاقائی تجارت کے لئے ایک بڑا سرمایہ قرار دیا جس کے ذریعے تہران اور اسلام آباد اور علاقے کے دیگر ملکوں کی آبی معیشت کو تقویت حاصل ہوگی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha